خیبر پختونخوا میں تیرہ سالہ دہشت گردی اور عوام کی قربانیاں

image

گزشتہ تیرہ سال کے دوران خیبر پختونخوا دہشت گردی اور بدامنی کے سنگین مسائل سے دوچار رہا ہے، جس کے باعث صوبے کے شہریوں، پولیس اہلکاروں اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھاری قربانیاں دینا پڑی ہیں۔

خیبر پختونخوا کے عوام نے طویل عرصے تک دہشت گردی، خوف، جانی نقصان اور معاشی مشکلات کا سامنا کیا ہے؛ اس لیے ان کی سلامتی، بحالی اور پائیدار امن کو ہر سیاسی اور انتظامی ترجیح پر مقدم رکھا جانا چاہیے۔

موجودہ صوبائی حکومت نے دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے چیلنجز کے مقابلے میں وفاقی حکومت اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مؤثر تعاون کے لیے کیا عملی اقدامات کیے تھے؟

خیبر پختونخوا حکومت کے تعاون اور کارکردگی پر سوالات

پی ٹی آئی حکومت سے یہ سوال ہے کہ دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے چیلنجز کے مقابلے میں وفاقی حکومت اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مؤثر تعاون کے لیے کیا عملی اقدامات کیے تھے؟

سہیل آفریدی کی ترجیحات پر سوال ہے کہ دہشتگردی سے متاثر شہداء کے خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی، متاثرہ علاقوں کے دوروں اور امن و امان کے مسائل پر توجہ کی بجائے سیاسی معاملات پر فوکس کیوں رکھا گیا؟

صوبائی حکومت دہشت گردی کے خاتمے، عوام کے تحفظ اور شہداء کے خاندانوں کی مدد کے لیے کتنی توجہ اور وسائل مختص کرتی رہی ہے؟

دہشت گردی کے خلاف جنگ اور فنڈز

خیبر پختونخوا 2001 سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن صوبہ رہا ہے، اس لیے صوبے کو فراہم کیے جانے والے فنڈز اور ان کے استعمال کا جائزہ انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔

دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے خیبر پختونخوا کو تقریباً 800 ارب روپے کے فنڈز دیے گئے۔

یہ فنڈز دہشت گردی سے نمٹنے اور سکیورٹی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے فراہم کیے گئے تھے، تو ان کے استعمال، نتائج اور متعلقہ منصوبوں کی تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں

دستیاب وسائل کے باوجود کے پی حیعمت کی جانب سے پولیس کی استعداد، تربیت، جدید آلات اور عملی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے کیا اقدامات کیے گئے؟

وفاقی حکومت کی جانب سے کسی بھی غیر معمولی آئینی اقدام کا مقصد عوام کے جان و مال کا تحفظ، امن و امان کی بحالی اور صوبے میں آئینی نظام کی مؤثر کارکردگی کو یقینی بنانا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US