اسلام آباد: تالاب میں نہاتے ہوئے 13 سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق

image

وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر آئی 12 میں بی ایچ ایف ہیڈ کے پیچھے واقع تالاب میں 13 سالہ محسن نامی بچہ نہاتے ہوئے گہرے پانی میں ڈوب گیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر گروپ کمانڈر ظہیر کی قیادت میں ریسکیو ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد بچے کو تالاب سے باہر نکالا اور فوری طور پر اسپتال منتقل کیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا اور دم توڑ گیا۔

کم عمر بچے کے اس المناک انتقال پر علاقے میں شدید غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ واقعے کے بعد شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو تالابوں، جوہڑوں اور ایسے دیگر خطرناک اور گہرے پانی والے مقامات پر اکیلے جانے یا نہانے سے سختی سے منع کریں تاکہ اس طرح کے دلخراش حادثات سے بچا جا سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US