خیبرپختونخوا: پشاور سمیت مختلف اضلاع میں تعلیمی ادارے بند، میٹرک کے امتحانات ملتوی

image

خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر پشاور سمیت مختلف اضلاع میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ متعدد اضلاع میں میٹرک کے سالانہ امتحانات دوم کے پرچے بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع پشاور کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے۔ بنوں تعلیمی بورڈ کے تحت ایس ایس سی سالانہ امتحانات دوم کے تمام پرچے ملتوی کر دیے گئے ہیں، جبکہ آج ہونے والا میٹرک کا پرچہ بھی تاحکم ثانی ملتوی کر دیا گیا ہے۔ امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کوہاٹ میں بھی امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں جبکہ جنوبی وزیرستان اور لوئر دیر میں بھی آج تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

دوسری جانب ضلع مالاکنڈ میں تعلیمی ادارے آج اور کل بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے 30 روز کے لیے دفعہ 144 بھی نافذ کر دی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US