خیبرپختونخوا میں معمولات زندگی بحال، بازار کھل گئے

image

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد معمولات زندگی بحال ہونے لگے، اہم شاہراہوں پر ٹریفک رواں دواں اور بیشتر کاروباری مراکز کھل گئے، تاہم خیبر روڈ تاحال بند ہے۔

پشاور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہوگئی، لیکن اسکول، کالجز اور جامعات آج بھی بند ہیں جبکہ بی آر ٹی سروس مسلسل دوسرے روز بھی معطل ہے۔

دوسری جانب میٹرک کے ضمنی امتحانات، پی سی بی کے کرکٹ ٹرائلز اور ٹیلنٹ ہنٹ اسکول ٹورنامنٹ بھی ملتوی کردیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق امتحانات کا نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US