مریدکے: ٹک ٹاک بنانے سے منع کرنے پر بھائی کی فائرنگ، بہن اور بھابھی قتل

image

مریدکے میں افسوسناک واقعے کے دوران مبینہ طور پر ٹک ٹاک بنانے سے منع کرنے پر نوجوان نے اپنی 16 سالہ بہن زینب اور 18 سالہ بھابھی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث ملزم عدنان نے دونوں خواتین کو ٹک ٹاک بنانے سے منع کیا تھا، جس کے بعد فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ واقعے کا مقدمہ صدر پولیس نے ملزمان عدنان، لقمان اور سیف کے خلاف درج کر لیا ہے، جس میں مقتولہ زینب کے والد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں نامزد ملزمان لقمان اور سیف کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ مرکزی ملزم عدنان تاحال فرار ہے۔ پولیس نے مفرور ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US