خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ

image

خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی استعداد کار بڑھانے اور انہیں جدید اسلحہ و آلات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، کور کمانڈر پشاور اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق دہشت گردی کے خلاف انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیاں جاری رکھنے اور صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ پولیس کو بکتر بند گاڑیاں، دیگر ضروری گاڑیاں، جدید اسلحہ اور مطلوبہ نفری بھی فراہم کی جائے گی۔

اپیکس کمیٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کا خاتمہ اور امن کا قیام تمام ریاستی اداروں کی مشترکہ ترجیح ہے۔ اجلاس میں پسماندہ اور متاثرہ علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوام کو تعلیم، صحت اور بہتر معیارِ زندگی کی سہولتیں دینے پر بھی توجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US