ضیاء الدین اسپتال سے شراب برآمدگی کیس کا 8 سال بعد فیصلہ، شرجیل میمن سمیت تمام ملزمان بری

image

کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے ضیاء الدین اسپتال کے کمرے سے شراب برآمدگی کے 8 سال پرانے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن سمیت تمام ملزمان کو عدم ثبوت کی بنیاد پر بری کر دیا۔

عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ پولیس اور استغاثہ ملزمان کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہے اور مقدمے میں جرم ثابت کرنے کے لیے ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے جاسکے۔

مقدمے میں شرجیل انعام میمن کے علاوہ مشتاق، شکر دین، محمد جان، حبیب اللہ اور نسیم شجاع نامزد تھے، جنہیں عدالت نے بری کرنے کا حکم دے دیا۔

شرجیل میمن کی وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ فرانزک اور میڈیکل رپورٹس سے ثابت ہوتا ہے کہ برآمد ہونے والی بوتلوں میں شراب نہیں بلکہ شہد اور زیتون کا تیل موجود تھا۔

عدالت کے فیصلے کے بعد شرجیل انعام میمن سمیت مقدمے کے تمام نامزد ملزمان کو بری کردیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US