کراچی میں بھینس کالونی موڑ پی ایس او پمپ بابر کانٹا کے قریب ٹرک کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے موٹر سائیکل سوار کی عمر تقریباً 32 سال ہے جس کی شناخت فوری طور پر نہیں ہوسکی ہے۔ ضابطے کی کارروائی کے لیے لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔