پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران آج کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا جہاں ہنڈریڈ انڈیکس میں ابتدائی طور پر 383 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔
کاروبار کے دوران تیزی میں مزید اضافہ ہوا اور ہنڈریڈ انڈیکس 593 پوائنٹس بڑھ کر 166,010 پوائنٹس پر پہنچ گیا جس کے نتیجے میں اسٹاک مارکیٹ میں 166 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی۔