حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول مہنگا اور ڈیزل سستا کر دیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 20 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 393 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 17 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 396 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
حکام کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 15 اکتوبر کے لیے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے اگلے 24 گھنٹے تک نافذ العمل ہوں گی۔