پشاور میں اسکول کی چھت گرنے سے 28 بچے، ایک ٹیچر جاں بحق، 40 سے زائد زخمی

image

پشاور کے علاقے دیر کالونی میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے 28 بچے اور ایک خاتون ٹیچر جاں بحق جبکہ 40 سے زائد طلبہ اور اساتذہ زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ریسکیو 1122 کے مطابق اسکول کی چھت گرنے سے متعدد بچے اور عملہ ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو نکال کر لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا، جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 13 سال تک ہیں۔

واقعے کے بعد پاک فوج اور دیگر امدادی ادارے بھی ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ مزید اموات کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US