عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے لگا، برینٹ خام تیل 106 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگیا

image

عالمی منڈی میں مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی اور بحری جہازوں پر حملوں کے خدشات کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 37 سینٹ اضافے کے بعد 106.06 ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 95 سینٹ اضافے سے 95.09 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی، جو تین ہفتوں کی بلند ترین سطح ہے۔

رپورٹس کے مطابق آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر حملوں اورحوثیوں کے حملوں نے تیل کی سپلائی سے متعلق خدشات بڑھا دیے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US