وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق کیس نمٹا دیا

image

وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق کیس نمٹا دیا۔ چیف جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد سہیل آفریدی عہدے پر نہیں رہے اس لیے اب یہ معاملہ محض ایک اکیڈمک سوال کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔

عدالت میں سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ موجودہ صورتحال میں اس مقدمے پر مزید کارروائی کی ضرورت نہیں رہی۔

عدالت نے قرار دیا کہ اگر سہیل آفریدی اپنے عہدے پر بحال ہو جاتے ہیں تو شیر افضل مروت اپنی درخواستیں دوبارہ بحال کروا سکتے ہیں۔عدالت نے ان ریمارکس کے بعد سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق کیس نمٹا دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US