سائنس کی تاریخ میں پہلی بار رنگ بدلنے والے اور سبز ستارے کی دریافت

image

سائنسدانوں نے واروک یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں ایسے منفرد اور چھوٹے ستارے دریافت کیے ہیں جو گرگٹ کی طرح رنگ بدلتے ہیں اور جن کے بارے میں پہلے کبھی نہیں سوچا گیا تھا۔

عام طور پر سائنس کے طلباء کو پڑھایا جاتا ہے کہ ستارے سرخ، نارنجی، پیلے، سفید یا نیلے رنگ کے ہوتے ہیں اور ان کے رنگ کا انحصار درجہ حرارت پر ہوتا ہے، مگر اس تحقیق میں پہلی بار انکشاف کیا گیا ہے کہ سفید چھوٹے ستارے خود کو متعدد غیر متوقع رنگوں میں تبدیل کرسکتے ہیں۔

تحقیقی ٹیم نے 151 سفید چھوٹے ستاروں کے ڈیٹا کو انسانی بینائی کے رنگوں کی سمولیشن میں تبدیل کیا، جن میں سے 146 ستارے تو چمکدار سفید رنگ میں نظر آئے مگر 5 ستاروں نے محققین کو حیران کر دیا۔

ان میں سے سبز رنگ کے ستارے کو WD J1330+6435 کا نام دیا گیا ہے جو ممکنہ طور پر دریافت ہونے والا پہلا سبز ستارہ ہے، جبکہ WDJ0902+2010 نامی ستارہ سفید سے گلابی رنگ میں تبدیل ہوسکتا ہے، اس کے علاوہ دیگر ستارے پیلے اور جامنی رنگوں میں بھی تبدیل ہوتے ہیں۔

ان ستاروں کے رنگ مستقل برقرار نہیں رہتے بلکہ اردگرد کے ماحول کے مطابق بدلتے رہتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US