وائی فائی راؤٹر کو ری اسٹارٹ نہ کرنے سے کیا کیا ہوسکتا ہے؟

image

انٹرنیٹ صارفین کے لیے وائی فائی راؤٹر کو طویل عرصے تک ری اسٹارٹ نہ کرنا متعدد تکنیکی اور سیکیورٹی مسائل کا سبب بن سکتا ہے، جس سے انٹرنیٹ کی رفتار میں بھی کمی واقع ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق کمپیوٹر کی طرح راؤٹر میں بھی عارضی کیش فائلز جمع ہوجاتی ہیں جنہیں صاف کرنے اور کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اسے ماہانہ کم از کم ایک بار ری اسٹارٹ کرنا ضروری ہے۔

جدید راؤٹرز میں خودکار ری اسٹارٹ کی سہولت بھی موجود ہوتی ہے جبکہ پرانے ماڈلز کو مین سوئچ کے ذریعے دستی طور پر بھی بند کر کے آن کیا جاسکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US