پنجاب میں ریبیز کے باعث ایک اور شہری جاں بحق ہوگیا، جس کے بعد رواں ماہ صوبے میں اس مرض سے ہونے والی اموات کی تعداد 3 ہوگئی۔
میو اسپتال لاہور میں زیرِ علاج 70 سالہ انور دم توڑ گیا، جو جڑانوالہ کا رہائشی تھا۔ شہری کو تقریباً دو ماہ قبل کتے نے کاٹا تھا۔
ڈاکٹروں کے مطابق انور کو 17 اکتوبر کو ننکانہ صاحب سے میو اسپتال لاہور منتقل کیا گیا تھا، جہاں اس میں ریبیز کی علامات ظاہر ہو چکی تھیں۔
واقعے کے بعد پنجاب میں کتے کے کاٹنے اور ریبیز سے متعلق حفاظتی اقدامات کی اہمیت ایک بار پھر اجاگر ہوگئی ہے۔
ماہرینِ صحت کے مطابق کتے کے کاٹنے کی صورت میں فوری طور پر طبی امداد حاصل کرنا اور ریبیز سے بچاؤ کی ویکسین لگوانا انتہائی ضروری ہے۔