ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ سونا 3,600 روپے سستا ہوگیا

image

ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ سونا 3,600 روپے سستا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 3,600 روپے کی کمی کے بعد 4,35,436 روپے کا ہوگیا ہے۔

24 کیرٹ 10 گرام سونا 3,086 روپے کی کمی کے بعد 3,73,316 روپے کا ہوگیا ہے۔

22 کیرٹ 10 گرام سونا 2,829 روپے کی کمی کے بعد 3,42,218 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی صرافہ بازار میں سونا 36 ڈالر کی کمی کے ساتھ 4,129 ڈالر فی اونس پر آگیا ہے۔

مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

مقامی مارکیٹ میں 24 کیرٹ فی تولہ چاندی 6,234 روپے جبکہ عالمی منڈی میں چاندی 57.56 ڈالر فی اونس پر برقرار رہی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US