گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست، سماعت 10 نومبر تک ملتوی

image

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ اور گورنر راج کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی درخواستوں پر پشاور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت، اٹارنی جنرل اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 10 نومبر تک ملتوی کردی۔

جسٹس اعجاز انور اور جسٹس فہیم ولی پر مشتمل بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے مؤقف اختیار کیا کہ دہشت گردی کو جواز بنا کر صوبے میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کیا گیا جبکہ پارٹی کے ارکان اسمبلی کو ہراساں کرنے اور ان کے گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ ایمرجنسی اور گورنر راج کے لیے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔ انہوں نے صوبائی حکومت کی بحالی اور وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سمیت دیگر رہنماؤں کی بازیابی کی استدعا بھی کی۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت 10 نومبر تک ملتوی کردی، جبکہ عبوری ریلیف کی درخواست پر بھی غور کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US