میجر وجاہت وحید شہید لاہور میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک

image

لاہور دفاعِ وطن کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے میجر وجاہت وحید شہید کو لاہور میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔ شہید کی نمازِ جنازہ میں اعلیٰ سول و عسکری حکام، سیاسی شخصیات اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نمازِ جنازہ میں گورنر پنجاب، کور کمانڈر لاہور، سینئر صوبائی وزراء اور دیگر سول و ملٹری افسران شریک ہوئے۔ اس موقع پر شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور وطن کے دفاع کے لیے ان کی قربانی کو سراہا گیا۔

قومی پرچم میں لپٹے میجر وجاہت وحید شہید کے جسدِ خاکی کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، جس کے بعد انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔

میجر وجاہت وحید نے 18 اکتوبر کو بلوچستان کے علاقے پسنی، گوادر میں دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد (آئی ای ڈی) کے دھماکے کے نتیجے میں جامِ شہادت نوش کیا تھا۔

شہید کی قربانی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وطن کے دفاع اور امن و سلامتی کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US