سندھ کابینہ کا میر رضا کیس کی رپورٹ منظرِ عام پر لانے کا فیصلہ

image

سندھ کابینہ نے وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں میر رضا کیس کی جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو منظرِ عام پر لانے کا فیصلہ کیا ہے، جو اجلاس کے دوران 7 مختلف لفافوں میں پیش کی گئی۔

کابینہ کے فیصلے کے مطابق اس رپورٹ کو آج ہی محکمۂ داخلہ کی ویب سائٹ پر جاری کردیا جائے گا۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ نے رپورٹ کی ایک کاپی متاثرہ خاندان کو فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب میر رضا قتل کیس میں تفتیشی افسر تیسری مرتبہ بھی حتمی چالان پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق اس رپورٹ پر عمل درآمد کے لیے ضیاء لنجار، ناصر حسین شاہ، سعید غنی اور ایڈووکیٹ جنرل پر مشتمل ایک ذیلی کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US