نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ 23 اکتوبر سے اسلام آباد سپر لانگ مارچ کے تیسرے مرحلے کا آغاز ہوگا اس سلسلے میں جمعے کو ملک بھر کے ضلعی ہیڈکوارٹرز میں پُرامن احتجاج کیا جائے گا۔
لیاقت بلوچ کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کی جانب سے احتجاج کی کال بروقت اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے تاحال پیش رفت کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی پیٹرول پر فی لیٹر لیوی کے خاتمے اور عوام کو ریلیف دلانے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے اور اپنے اصولی مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔