پیٹرول 2 روپے 71 پیسے سستا، ڈیزل 31 پیسے مہنگا ہوگیا

image

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 71 پیسے فی لیٹر کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 31 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 379 روپے 31 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت بڑھ کر 390 روپے 11 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 22 اکتوبر کے لیے ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US