خلیج فارس میں 4 جہاز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے

image

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ خلیج فارس میں 4 جہاز بحری بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں ان میں آگ لگ گئی۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق چاروں جہاز غیر قانونی طور پر تیل کی ترسیل میں ملوث تھے۔ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر اشتعال انگیزی جاری رہی تو امریکا کے علاقائی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

اس سے دو روز قبل بھی ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرانے اور ان میں آگ لگنے کا دعویٰ کیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US