پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی، انڈیکس 1654 پوائنٹس گرگیا

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو کاروبار کے آغاز کے بعد فروخت کا دباؤ بڑھ گیا جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس 1654 پوائنٹس سے زائد کمی کے بعد 164,276 پوائنٹس پر آگیا۔

آٹو موبائل، سیمنٹ، آئل اینڈ گیس، پاور جنریشن اور ریفائنری سمیت اہم شعبوں کے حصص میں مندی دیکھی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں بحالی ہوئی تھی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 779.34 پوائنٹس اضافے کے بعد 165,930.99 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US