"آخری دہشتگرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے"، وزیراعظم کا پشاور میں دوٹوک عزم

image

وزیر اعظم شہبازشریف کی زیر صدارت پشاور میں جاری اجلاس میں دہشتگردی کے مکمل خاتمے پر اتفاق اور مسلح افواج، پولیس اور عوام کی شہادتوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

گورنر ہاؤس پشاور میں جاری اعلیٰ سطح کے اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، ہمارے جوانوں اور افسران کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

وزیراعظم نے شرکاء سے کہا کہ آپ کو صوبے کی پولیس، سیف سٹیز، سی ٹی ڈی کے لیے جو کچھ چاہیے وفاق دے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف جنگ کے شہدا کی فیملیز کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان بھی متوقع ہے۔

اجلاس میں محسن نقوی، اعظم نذیر تارڑ، عطا تارڑ، امیرمقام اور رانا ثناءاللہ، گورنر فیصل کریم کنڈی، چیف سیکرٹری، آئی جی اور کورکمانڈر پشاور بھی شریک ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US