دہشت گرد تنظیموں کے خلاف پوری شدت سے کارروائیاں جاری رکھیں گے، فیلڈ مارشل

image

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واضح کیا ہے کہ دہشت گرد جہاں بھی ہوں گے انہیں بھرپور ضرب لگائی جائے گی اور دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہیں خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی صورت حال، انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں، سرحدی انتظامات اور فوجی دستوں کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر انہوں نے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے اعلیٰ سطح کی تیاری اور مسلسل چوکس رہنے کی ہدایت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ عوام کی حمایت سے پاکستان دہشت گردوں اور ان کے گمراہ کن نظریے کو مکمل شکست دے گا۔ انہوں نے شہداء اور سیکیورٹی فورسز کے غازیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US