ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کے مراحل مکمل کر لیے ہیں اور معاہدے میں کوئی خفیہ شق شامل نہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق معاہدے کا جو مسودہ منظر عام پر آیا ہے، پاکستان اسے تسلیم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ملک میں معاہدے کی توثیق کا اپنا طریقہ کار ہے جبکہ ترکیہ کی پارلیمان میں بھی اس معاہدے کی توثیق کا عمل جاری ہے۔
سجاد حیدر خان نے واضح کیا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی شقیں کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں بلکہ مشترکہ دفاع کے لیے ہیں۔
بھارت سے متعلق سوال پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ فالس فلیگ آپریشن کرنا بھارت کی روایت رہی ہے اور پاکستان کسی بھی ایسے ممکنہ آپریشن سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔