کراچی: ایچ آئی وی متاثرہ 157 بچوں کی ماؤں کو مالی معاونت کی فراہمی شروع

image

سندھ کے لیبر ڈپارٹمنٹ نے ایچ آئی وی سے متاثرہ 157 بچوں کی ماؤں کو ماہانہ 40 ہزار روپے مالی امداد دینے کا عمل شروع کر دیا ہے تاکہ بچوں کی غذائی ضروریات اور دیگر اخراجات پورے کیے جا سکیں۔

حکام کے مطابق اس سلسلے میں اب تک 115 بچوں کی ماؤں کے بینک اکاؤنٹس کھول کر اے ٹی ایم کارڈز جاری کردیے گئے ہیں، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ یہ امداد کب تک جاری رہے گی۔

محکمہ محنت سندھ کی جانب سے متاثرہ بچوں کے علاج کے لیے 2 ارب روپے کا انڈومنٹ فنڈ بھی منظور کیا گیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق کراچی کے کلثوم بائی ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی سے متاثرہ 130 جبکہ لانڈھی اسپتال میں 27 بچے رجسٹرڈ ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US