وزیراعظم کی کراچی اور مالدیپ کے درمیان براہِ راست فضائی رابطہ قائم کرنے کی ہدایت

image

وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی اور مالدیپ کے درمیان براہِ راست پروازیں شروع کرنے کی ہدایت کردی، جبکہ پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دوطرفہ تجارت کا حجم ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر سے بڑھا کر 20 کروڑ ڈالر تک لے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پاکستان مالدیپ بزنس فورم میں وزیراعظم شہباز شریف اور مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی، جہاں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور مالدیپ کے درمیان میری ٹائم شپنگ کے شعبے میں تعاون ضروری ہے۔

مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے پاکستانی کمپنیوں کو اپنے ملک میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے تعلیم، سیاحت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی اہمیت پر بھی زور دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US