سیکیورٹی فورسز نے گوادر میں تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کے عزائم ناکام بنا دیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 7 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جبکہ مزید دہشت گردوں کو گھیرے میں لیے جانے کی اطلاعات ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں ممکنہ دیسی ساختہ دھماکا خیز آلات (آئی ای ڈیز) کا سراغ لگانے اور انہیں ناکارہ بنانے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔