جماعت اسلامی اور حکومتی کمیٹیوں کے درمیان پیٹرولیم لیوی میں کمی کے طریقہ کار پر اتفاق ہوگیا ہے جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کے درمیان آج ملاقات کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس نے جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیم کو ملاقات کی تیاریوں سے آگاہ کردیا ہے۔
متوقع ملاقات میں پیٹرولیم لیوی میں کمی کے معاملے پر پیش رفت کا امکان ہے۔ تاہم، لیوی میں کمی کی حتمی شرح اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اس کے اثرات سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔