پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگے، نئی قیمتوں کا اعلان

image

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، جس کے بعد عوام پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھ گیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 54 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 379 روپے 25 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 16 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 395 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 27 اکتوبر کے لیے ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US