ایران نے مکہ دفاعی اتحاد کے رکن ممالک کے ساتھ مذاکرات کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے خطے میں امن و سلامتی کے لیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کی تصدیق کی ہے۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق اجلاس میں سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان، پاکستان کے آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ترک انٹیلی جنس کے سربراہ ابراہیم قالن نے شرکت کی۔ مذاکرات کی میزبانی ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے کی۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی مسلم ممالک پر زور دیا کہ وہ علاقائی تعاون مضبوط بنائیں۔ انہوں نے اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنا چاہتا، تاہم پُرامن جوہری سرگرمیاں جاری رکھنا اس کا حق ہے۔