پشاور ریڈیو پاکستان حملہ کیس، سہیل آفریدی، کامران بنگش اور تیمور جھگڑا سمیت 5 ملزمان کے خلاف چالان جمع

image

9 مئی کے ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں سہیل آفریدی، سابق صوبائی وزیر کامران بنگش اور تیمور سلیم جھگڑا سمیت 5 ملزمان کے خلاف پولیس چالان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جمع کرا دیا گیا۔

پبلک پراسیکیوٹر نے عدالت میں چالان پیش کیا، جس میں مذکورہ رہنماؤں سمیت دیگر ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ عدالت کے مطابق کیس کا چالان جمع ہونے کے بعد ملزمان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں گے۔

چالان کے مطابق ریڈیو پاکستان کی درخواست پر ملزمان کی شناخت اور جائے وقوع پر موجودگی کی تصدیق کے لیے نادرا اور پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی سے رپورٹس حاصل کی گئیں، جن میں ملزمان کی حملے کے مقام پر موجودگی کی تصدیق کا ذکر کیا گیا ہے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق فرانزک شواہد کی روشنی میں سہیل آفریدی، کامران بنگش اور تیمور سلیم جھگڑا کی ریڈیو پاکستان حملے کے مقام پر موجودگی کی نشاندہی کی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US