نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بیٹر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف 5 میچز کی ٹی 20 سیریز میں 341 رنز بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
گلین فلپس ایک ٹی 20 سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے انہوں نے انگلینڈ کے فل سالٹ کا 331 رنز کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔ فلپس نے سیریز میں ایک سنچری اور 3 نصف سنچریاں اسکور کیں، جبکہ ان کا اسٹرائیک ریٹ 185.33 رہا۔
اس کے علاوہ وہ 2026 میں بھارت کے خلاف ٹی 20 میچز میں 522 رنز بنا کر ایک سال میں کسی ایک حریف کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بھی بن گئے۔ تاہم نیوزی لینڈ کی شاندار کارکردگی کے باوجود بھارت نے سیریز 2-3 سے جیت لی۔