امریکی انتخابات پر ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا ردعمل، جنگ کی مخالفت پر امریکی عوام کے پیغام کی حمایت

image

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی انتخابات کے نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ضمیر کی آواز ہو یا بڑھتے ہوئے اخراجات کا مسئلہ، امریکی عوام نے جنگ کے خلاف فیصلہ دے دیا ہے اور ایران اس پیغام کی تائید کرتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر امریکی حکومت اپنے بین الاقوامی سرپرستوں اور بلیک میلروں کی خاطر اپنے ہی عوام کی مرضی کے خلاف گئی، تو اسے یاد رکھنا چاہیے کہ ایران کا انکار اپنے ساتھ ایک خوفناک انجام لائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US