ٹرمپ انتظامیہ امریکی تاریخ کی سب سے کرپٹ ترین انتظامیہ ہے: ڈیموکریٹ سینیٹر چک شومر

image

ڈیموکریٹ سینیٹر چک شومر نے سینیٹ میں ڈیموکریٹس کی اکثریت حاصل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امریکی عوام کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ تمام تر ناموافق حالات کے باوجود ان کی پارٹی نے سینیٹ کا معرکہ جیت لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی عوام نے تبدیلی کے لیے ووٹ دیا ہے اور اب ڈیموکریٹس کی پوری توجہ امریکی خاندانوں، ان کی تکالیف اور ضروریات کو پورا کرنے پر ہوگی۔

چک شومر نے ڈونلڈ ٹرمپ پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں اب تک کا بدترین صدر اور ان کی انتظامیہ کو امریکی تاریخ کی سب سے کرپٹ ترین انتظامیہ قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ریپبلکنز ٹرمپ کے پیچھے چلتے ہوئے کھائی میں جا گرے ہیں اور ٹرمپ کی پالیسیوں کی وجہ سے بجلی، صحت کی سہولیات کے مسائل اور مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سینیٹ میں آنے والی یہ تبدیلی امریکا کو بدل دے گی اور امید ظاہر کی کہ ریپبلکنز اس شکست سے سبق سیکھیں گے اور امریکی عوام کی آواز سنیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US