وزیراعظم اپنا گھر پروگرام، رہائشی قرضوں کی فراہمی 104 ارب روپے سے تجاوز کرگئی

image

وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت کم لاگت رہائشی قرضوں کی فراہمی 104 ارب روپے سے تجاوز کرگئی، جس سے اب تک 17 ہزار 697 خاندان مستفید ہوچکے ہیں۔

30 اکتوبر 2026 تک کے اعداد و شمار کے مطابق پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 220 ہزار 715 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے 90 ہزار 405 درخواستوں کی منظوری دی جا چکی ہے، جبکہ منظور شدہ قرضوں کی مجموعی مالیت 533 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔

جاری کردہ تفصیلات کے مطابق جون 2026 سے اب تک قرضوں کی فراہمی میں 404 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور قرضوں کی تقسیم 21 ارب روپے سے بڑھ کر 104 ارب روپے ہوگئی ہے۔

اسی عرصے کے دوران منظور شدہ قرضوں کی مجموعی مالیت میں بھی 269 فیصد اضافہ ہوا، جو 144 ارب روپے سے بڑھ کر 533 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔ موصول ہونے والی درخواستوں میں سے تقریباً 41 فیصد کی منظوری دی جاچکی ہے۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق پروگرام کا مقصد شہریوں کو کم لاگت پر رہائشی قرضوں کی فراہمی اور اپنے گھر کی تعمیر یا خریداری کے خواب کو عملی شکل دینے میں معاونت فراہم کرنا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US