ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو 24 کیرٹ فی تولہ سونا 9,600 روپے اضافے کے بعد 435,636 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
10 گرام سونا 8,230 روپے اضافے کے بعد 373,487 روپے کا ہوگیا ہے۔ اسی طرح 22 کیرٹ 10 گرام سونے کی قیمت 7,544 روپے اضافے کے ساتھ 342,375 روپے ہوگئی ہے۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں 24 کیرٹ فی تولہ چاندی 100 روپے کے اضافے سے 5,763 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 85 روپے اضافے سے 4,940 روپے کی ہوگئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 96 ڈالر کے اضافے سے 4,131 ڈالر اور عالمی چاندی 1.00 ڈالر اضافے کے بعد 52.85 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے۔