پشاور میں گیس سلنڈر دھماکا، مکان کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق، خاتون اور بچی زخمی

image

پشاور پجگی روڈ کے قریب ایک گھر میں گیس لیکج کے باعث ہونے والے خوفناک سلنڈر دھماکے نے تین معصوم بچوں کی جان لے لی، جبکہ ایک خاتون اور بچی زخمی حالت میں اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

گزشتہ رات پجگی روڈ کے علاقے میں واقع مکان میں گیس لیکج کے باعث سلنڈر دھماکا ہوا، جس کی شدت سے گھر کی چھت منہدم ہوگئی اور ایک خاتون سمیت چار بچے ملبے تلے دب کر شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو کارروائی کے بعد زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دورانِ علاج تین بچے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، جبکہ خاتون اور ایک بچی کا علاج جاری ہے۔

دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے افسوسناک واقعے میں تین بچوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں کی قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی دردناک اور افسوسناک سانحہ ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US