متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے انٹرا پارٹی انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رجوع کرتے ہوئے اپنا تحریری جواب جمع کرا دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر ایم کیو ایم پاکستان کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا اور 14 روز کے اندر وضاحت طلب کی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹس کے جواب میں اپنا مؤقف جمع کرا دیا ہے، جس کے بعد معاملے پر آئندہ کارروائی الیکشن کمیشن کی جانب سے کی جائے گی۔