کلفٹن، شاہ رسول کالونی میں بیٹے کو قتل کرنے کے بعد باپ کی خودکشی

image

کلفٹن شاہ رسول کالونی میں باپ نے مبینہ طور پر اپنے کمسن بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔

شاہ رسول کالونی میں اکبر ہوٹل کے قریب واقع گھر میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایدھی ایمبولینسز موقع پر پہنچ گئیں اور دونوں لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ اور پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 28 سالہ تنویر ولد اشرف اور اس کے 6 سالہ بیٹے حسنین ولد تنویر کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ تھانہ بوٹ بیسن کی پولیس نے موقع پر پہنچ گئی اور واقعے کے تمام پہلوؤں پر قانونی و تفتیشی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ ابتدائی طور پر واقعہ گھریلو جھگڑوں کا نتیجہ بتایا گیا ہے، تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US