سعودی عرب پر میزائل حملہ ناکام، حوثیوں کے 2 بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ

image

سعودی اتحادی فوج نے یمن کی حوثی ملیشیا کی جانب سے صوبے نجران کی سمت داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیے۔

سعودی اتحادی فوج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کے مطابق دونوں میزائلوں کو فضائی دفاعی نظام کے ذریعے روک لیا گیا، تاہم انہیں تباہ کرنے کے نتیجے میں ان کا ملبہ مختلف مقامات پر گرا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ میزائل حملے ناکام بنانے کے بعد ملبہ گرنے والے مقامات اور ممکنہ نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب سعودی سول ڈیفنس نے نجران صوبے کے رہائشیوں کے لیے قومی ابتدائی انتباہی نظام کے تحت ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری کیا، جس کے بعد علاقے میں ہنگامی صورتحال سے متعلق خبردار کیا گیا۔تاہم کچھ دیر بعد یہ الرٹ واپس لے لیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US