ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں اہم پیشرفت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، ایران نے اپنے جوہری پروگرام سے متعلق نئے امور پر بات چیت کے لیے آمادگی ظاہر کردی۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق مذاکرات سے باخبر ایک سفارت کار کا کہنا ہے کہ ایران قطر کی جانب سے پیش کردہ تجاویز کا بغور جائزہ لے رہا ہے، جن میں ایرانی جوہری سرگرمیوں سے متعلق امور بھی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایران کی جانب سے جوہری پروگرام پر کسی ممکنہ رعایت کو مذاکرات میں بڑی پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی حال ہی میں خطے میں کشیدگی کم کرنے کے معاملے پر امیر قطر سے ٹیلی فونک گفتگو کی تھی۔
ادھر امریکی مڈٹرم انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی شکست کے بعد جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں تیز ہونے کا امکان ہے۔ ٹرمپ طویل عرصے سے جنگ کا مقصد ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنا قرار دیتے آئے ہیں۔
ایران کا مؤقف ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پُرامن مقاصد کے لیے ہے، تاہم جوہری سرگرمیوں میں مزید شفافیت کی یقین دہانی امن مذاکرات کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔