وی آئی پی دورے کے لیے امتحانات ملتوی کرنا مہنگا پڑ گیا، ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ

image

جہلم میں ایک اہم شخصیت کی آمد کے پیش نظر امتحانات کا شیڈول تبدیل کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر میر رضا کو ان کے منصب سے ہٹا دیا۔ اس فیصلے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

مریم نواز نے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے واضح کیا کہ سرکاری دوروں اور خصوصی انتظامات کے باعث شہریوں کی روزمرہ زندگی متاثر نہیں ہونی چاہیے، خصوصاً طلبہ کی تعلیم اور امتحانات میں کسی قسم کی رکاوٹ قابل قبول نہیں۔

وزیراعلیٰ کے مطابق متعلقہ افسر نے پہلے سے دی گئی ہدایات پر عمل نہیں کیا، جس کے نتیجے میں ان کے خلاف انتظامی کارروائی کی گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US