وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطینی عوام کو بنیادی انسانی امداد سے محروم رکھنے کے اسرائیلی اقدامات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جنگ بندی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ غزہ کے بچوں کی تصاویر دل دہلا دینے والی ہیں، جہاں معصوم بچے پناہ سے محروم، بے یار و مددگار اور بھوک و شدید سردی کا سامنا کر رہے ہیں۔
شہباز شریف نے وزارت خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ غزہ کے لیے انسانی امداد بڑھانے کی غرض سے تمام ممکنہ ذرائع بروئے کار لائے جائیں۔