ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی، کشمیر اور گلگت بلتستان میں برفباری کا امکان

image

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض مقامات پر برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے، جبکہ لاہور میں آج بارش متوقع نہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں موجودہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 اور کم سے کم 18 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے۔

اسلام آباد میں موسم جزوی طور پر ابرآلود رہنے اور دن کے وقت درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی توقع ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد سے زائد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ برفباری متوقع ہے، جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم مری، گلیات اور گردونواح میں دوپہر کے بعد مطلع جزوی ابرآلود ہوسکتا ہے۔ سندھ کے بعض اضلاع میں بھی موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ صوبے کے شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے مختلف شہروں میں کم سے کم درجہ حرارت کوئٹہ میں 7، قلات میں 4، زیارت میں 2، ژوب میں 11، سبی میں 19، تربت اور نوکنڈی میں 21، چمن میں 12، گوادر میں 17 اور جیوانی میں 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US