ضلع خیبر میں ایک ہی خاندان کے 7 بچے پراسرار طور پر جاں بحق

image

ضلع خیبر کے علاقے قاضیانو کلے میں ایک ہی خاندان کے 7 کمسن بچے پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ 2 بچوں کو بے ہوشی کی حالت میں پشاور منتقل کرکے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان کے بچوں کو طبی امداد کے لیے پشاور منتقل کیا جا رہا تھا کہ دوران سفر 5 بچے دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سال سے کم بتائی گئی ہیں، جن میں 3 بچیاں اور 2 بچے شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق 2 متاثرہ بچوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ بچوں کی پراسرار اموات کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

ڈی ایچ او خیبر ڈاکٹر رفیق حیات کے مطابق بچوں کی اموات کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، جبکہ میڈیکل ٹیمیں متاثرہ علاقے میں روانہ کردی گئی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ طبی ٹیمیں علاقے سے خوراک اور پانی کے نمونے حاصل کریں گی، جن کے تجزیے کے بعد بچوں کی اموات کی حتمی وجہ سامنے آسکے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US