امریکی ٹی وی فاکس نیوز کے مطابق امریکی انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ایران کی جانب سے ملنے والی دھمکیاں خطرناک حد تک بڑھنے کے بعد اسکاٹ بیسنٹ اور ان کے اہلِ خانہ کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق محکمہ خزانہ نے بھی وزیرِ خزانہ کی منتقلی کی تصدیق کردی ہے، جبکہ امریکی انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی سیکیورٹی خدشات کے باعث محفوظ رہائش گاہوں میں منتقل ہو رہے ہیں۔
فاکس نیوز کا کہنا ہے کہ اسکاٹ بیسنٹ ایران کی مالیاتی سرگرمیوں کو محدود کرنے کے لیے تجارتی پابندیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور دھمکیوں کے باوجود اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔