امریکی صدر کی نیٹلی بیکر کو پاکستان میں سفیر نامزد کرنے کی منظوری

image

امریکی صدر نے نیٹلی اے بیکر کو پاکستان میں امریکا کی نئی سفیر نامزد کردیا، وائٹ ہاؤس نے ان کی تقرری کی منظوری کے لیے نام امریکی سینیٹ کو ارسال کردیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ بیان کے مطابق نیٹلی بیکر کی بطور امریکی سفیر پاکستان نامزدگی سینیٹ کی منظوری سے مشروط ہے۔

نیٹلی اے بیکر جنوری 2025 سے اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے میں قائم مقام ناظم الامور کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ سینیٹ کی منظوری کے بعد وہ پاکستان میں امریکی سفیر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US